یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخضدار ،زیدی سے بھی جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

خضدار ،زیدی سے بھی جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار زیدی سے قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان خالد ولد صالح محمد زہری کی مسخ شدہ نعش گزشتہ روز کھوڑی زیدی سے بر آمد ہوا جسے گولیاں مار کر قتل کردیاگیا ہے ۔

یاد رہے 23 مارچ 2025 کی شام 11 بجے کے قریب سیکورٹی فورسز کے اہلکار ان کے گھر زیدی سے انھیں اُٹھاکر لے گئے،جس کے بعد پچھلے تین ماہ سے ان کے بارے میں اہلخانہ کو کوئی معلومات نہیں دیئے جارہے تھے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کو حراست کے دوران قتل کر کے لاشیں پھینکنے کے ماورائے قانون سلسلے میں تیزی آئی ہے سوموار کے روز پنجگور اور مشکے جبری لاپتہ دو افراد کے نعشیں ملے تھے .

 اس حوالے سے بلوچ سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا احتجاج کر رہے ہیں اور عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں کو اس غیر انسانی و ماورائے قانون عمل پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن ریاست اٹھاو مارو مسخ کر کے نعشیں پھینکو کا عمل بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں، بلکہ اس میں روز بروز تیزی لا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز