خضدار (ھمگام نیوز) خضدار ارباب کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت شاہجہاں ولد عبداللہ پندرانی اور عبدالستار ولد نائب فتح محمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد مزمل ہوٹل پر موجود تھے کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد میں سابق ایس ایچ او کا بیٹا بھی شامل بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


