گوادر(ھمگام نیوز) ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملا موسیٰ موڑ پر واقع ایک کپڑے استری کرنے والی دکان میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد شامیز شامو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔


