خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان خضدار کے علاقہ زہری سے تین چچازاد بھائیوں مجیب الرحمن،عتیق الرحمن، محمد حیات،اور حافظ سراج الدین سمیت
مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں 8 لاپتہ افراد کے لواحقین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 28 فروری یعنی جمعہ کو شال تا کراچی مرکزی شاہراہ کو مختلف مقامات پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابض ریاست پاکستانی فوج کی ہاتھوں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے زہری خضدار سوراب کے رہائشیوں سیاسی سماجی تنظیموں سمیت بلو چ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی شاہراہ بلاک کرنے میں مدد کریں ۔