Homeخبریںخضدار دو موٹرسائیکل ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے 3 افراد ھلاک...

خضدار دو موٹرسائیکل ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے 3 افراد ھلاک 2 زخمی

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال تا کراچی مرکزی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت شفیع اللہ ولد جان محمد زہری، محمد نواز ولد مراد قوم مری اور ظہور احمد ولد چاکر خان قوم مری کے نام سے ہوا ہے۔

حادثے میں کلیم اللہ ولد غلام قادر قلندرانی اور لیاقت علی شاہ ولی شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز