خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رحمت اللہ نامی ڈاکٹر زخمی ہوگیا ہے۔
زرائع کے مطابق اج بروز جمعرات کو ضلع خضدار کے علاقے مولہ پاشتہ خان میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر رحمت اللہ کے گھر پر فائرنگ کر کے انھیں زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق مسلح افرد نے ڈاکٹر رحمت اللہ کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ سے زخمی کردیا ہے لیکن تاہم انہیں زخمی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔
واضع رہے کہ اس واقع کے بعد علاقائی پولیس نے زخمی ڈاکٹر کو ہسپتال متقل کر کے مسلح افراد کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کی ہے۔


