خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ گریشہ پوگی میں گزشتہ رات مقامی چوروں نے سرکاری اسکول توڑ کر ، سامان کا صفایا کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔
زرائع کے مطابق علاقائی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے کہاہے کہ علاقہ میں چوروں کا راج ہے انتظامیہ تماشائی بنا بیٹھا ہوا ہے، قدم قدم پر ایف سی کے چیک پوسٹیں لگے ہوئے ہیں جنہوں نے عام شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، مگر چور ڈاکو انکے کیمپوں میں پالے جاتے ہیں ۔
علاقائی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ بندوق برادر ڈگیت ریاست کی پشت پنائی میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر چوری کرتے ہیں۔
اور انہی چوروں نے گزشتہ رات سرکاری سکول میں گھس کر تمام قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔ عوام نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی امن و امن کو برقرار رکھنے کے لئے لازمی ہے کہ ان چوروں کا سفایا کردیا جائے۔


