Homeخبریںخضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

خضدار( ہمگام نیوز ) خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔

دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Exit mobile version