Homeخبریںخلیجی ممالک فراڈ اور ناقص معیار‘ کی وجہ سے پاکستانیوں کو ملازمت...

خلیجی ممالک فراڈ اور ناقص معیار‘ کی وجہ سے پاکستانیوں کو ملازمت نہیں دے رہے۔

کراچی (ہمگام نیوز)  پاکستان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستانی افرادی قوت کے ناقص معیار کے بارے میں آگاہ کیا گیا، خاص طور پر خلیجی خطے میں، خلیجی تاجر کی جانب سے پاکستان کی بجائے دیگر علاقائی ممالک، جیسے بنگلہ دیش سے افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کی ترجیحات دے رے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی لیبر فورس میں جرائم کی شرح کا 50 فیصد مبینہ طور پر پاکستانیوں سے منسوب ہے۔

کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے حال ہی میں اپنے ملک میں کچھ پاکستانیوں کے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں دبئی میں خواتین کی ان کی مرضی کے بغیر ویڈیوز بنانا بھی شامل ہے۔

Exit mobile version