دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 29 ستمبر کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں بلوچ خاندان کے زندہ بچ جانے والے آخری مرد کو بھی پھانسی دے دی گئی
زرائع کے مطابق دزاپ سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی جو کہ اپنے خاندان کا آخری زندہ بچ جانے والا مرد تھا۔
میٖڈیا کے مطابق قیدی کی شناخت “قاسم شاہ بخش” ولد ھمل نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 23 سال ہے، جو کہ کورین کے گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق قاسم کو دو مقامی بسیج( سرکاری جاسوس) فورسز کے قتل کے بعد سکیورٹی الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی۔
واضع رہے کہ قابض ایرانی ریاست نے پچھلے کہی دہائیوں سے بے گناہ بلوچ شہریوں کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر پانسی دے کر بلوچ عوام کی نسل کشی کی ہے ۔اور پچھلے کہی عرصے سے قابض ریاست نے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ شہریوں کو بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر پانسی دی ہے۔


