Homeخبریںدزاپ کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

دزاپ کے سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 21 مئی بروز ہفتہ کی صبح، دزاپ سینٹرل جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان کے مرکزی جیل میں 50 سالہ “اسماعیل شاہ بخش” ولد عبدل کو پھانسی دی گئی ـ

مزید اطلاع کے مطابق اسماعیل شاہ بخش کو 2019 میں منشیات فروشی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں قید تھے ـ
رپورٹ کے مطابق اسماعیل کو دزاپ کی انقلابی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی جب کہ اس نے عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے تمام الزامات سے ہمیشہ انکار کیا تاہم جج نے اس کو اپنی بینگاہی ثابت کرنے پرواہ کیے بغیر اس کے لیے سزائے موت کا حکم نامہ جاری کیا گیا ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بلوچ شہری کو 19 مئی بروز جمعرات کو قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور 20 مئی بروز جمعہ اس کی اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات ہوئی تھی۔

Exit mobile version