Homeخبریںموجودہ دور میں پورا بلوچستان ایک سنگین انسانی بحران سے گزر...

موجودہ دور میں پورا بلوچستان ایک سنگین انسانی بحران سے گزر رہا ہے : مشترکہ پریس کانفرنس

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ وومن فورم نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے کہا ہے پریس کلب کے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ” جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ اس وقت پورا بلوچستان ایک سنگین انسانی بحران سے دوچار ہے. انسانی بحران اور ریاستی درندگی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اب ہمارے خواتین بھی ان کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہے، ابھی حالیہ جبری گمشدگی کی لہر میں کہیں بلوچ خواتین کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے اور ایک خاتون نور جان کو سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گرد بھی قرار دیا گیا ہے.
معزز صحافی
پچھلے دنوں 16 مئی کو نور جان نامی خواتین کو تربت ہوشاب کے علاقے سے رات کے اندھیرے میں سی ٹی ڈی کی جانب سے جبری گمشدگی کا شکار بنا کر ان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور نور جان تاحال پولیس کے ریمانڈ میں ہے. اور تربت کورٹ نے ان کی ضمانت بھی مسترد کر دیا ہے اور اسی طرح حبیبہ پیر جان کو کراچی کے نیول کالونی سے سی ٹی ڈی کے زریعے جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہے.
ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں سیکورٹی ادارے والے جو کام ڈیتھ اسکواڈ یا اپنی ملٹری ونگ سے کروا رہے تھے آج کل وہی کام وہ سی ٹی ڈی کے ذریعے کروا رہے ہیں. اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ سی ٹی ڈی کے نام پر ان تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سیکورٹی ادارے والے ملوث ہیں اور سی ٹی ڈی ان کے بی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے.
معزز صحافی :
ان جبری گمشدگیوں کو خاص کر خواتین کی جبری گمشدگیوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہم ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے. اسی لیے آج ہم اس پریس کانفرنس کے توسط سے اعلان کرتے ہیں کہ کل یعنی 22 مئی کو صبح 12 بجے یونیورسٹی آف بلوچستان سے لے کر کوئٹہ پریس کلب تک ایک ریلی نکالی جائے گی. ہم بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریلی میں شریک ہوکر انسان دوستی کا ثبوت دیں ” ـ

Exit mobile version