زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 مارچ کو کلچات گاؤں میں سراوان فٹبال ٹیم کی گاڑی دزاپ واش ٹرانسپورٹ ایکسس پر الٹنے سے دو کھلاڑی جانبحق اور تین کھلاڑی اور گاڑی کا ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سراوان کے فٹبال ٹیم کو لے جانی والی گاڑی دزاپ گواش محور پر الٹنے سے مسعود گمشادزہی اور یونس گمشادزہی جانبحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے کھلاڑیوں “حمید حمیدیان”، “احمد سنجرانی”، “جمیل احمد سپاہیان” اور گاڑی کا ڈرائیور نادر دہکان کا نام شامل ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ پیچھے سے آنے والی کار کی ٹکر کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کی پیجوٹ گاڑی سڑک سے اتر گئی۔
زخمی کھلاڑیوں اور ڈرائیور کو گواش/خاش اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے۔


