دشت (ہمگام نیوز) دشت میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار، دو دن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ لیویز انتظامیہ دشت نے بچے کو والدین کے حوالے کیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین، تحصیلدار دشت بابو ظریف کرد کی زیر نگرانی میں لیویز نفری نے چھاپہ مارکر ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔ بارہ سالہ بچہ ولی اللہ کے گھر والوں نے 18 مارچ بروز جمعہ کو تھانہ دشت میں اطلاع دی کہ ہمارا بچہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا تھا اور تال حال لاپتہ ہے لیویز انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیکر بچہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرا لیا اور بچے کو نزدیکی میڈیکل سنٹر میں ابتدائی رپورٹ کیلیے منتقل کردیا گیاچمیڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے ساٹھ اجتماعی جنسی زیادٹی کی گئی تھی جس کے بعد لیویز انتظامیہ دشت نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم انعام الحسن ولد محمد الیاس لہڑی ساکن تیرہ میل دشت کو گرفتار کرلیا گیا ملزم نے دو دن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا اور واقعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی نشاندہی بھی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین،تحصیلدار دشت بابوظریف کرد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے درندہ صفت کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر سخت سے سخت سزادی جائے گی تاکہ آہندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ لیویز انتظامیہ دشت ہمیشہ امن وامان اور ایسے جرائم کی روک تھام کیلیے کوشان رہی گی۔آخر میں بچے کے ورثا اور ان کے رشتہ داروں نے اے سی آفس آکر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین اور لیویز انتظامیہ دشت کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے موصوفہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


