سکھر (ہمگام نیوز) سندھ کے شہر سکھر میں اغواء کی کوشش کے دوران قتل ہونے والی 18 سالہ پوجا کماری کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
سکھر پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واحد بخش لاشاری سے تفتیش جاری ہے۔
سکھر پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم واحد بخش لاشاری مقتولہ کا پڑوسی ہے جو مقتولہ کو پسند کرتا تھا۔
سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ پوجا کماری قتل کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری نے پہلے لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائر نگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
اطلا ع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔


