Homeخبریںدشتیاری میں ایک بلوچ بچہ ھواتگ میں ڈوب کر جاں بحق

دشتیاری میں ایک بلوچ بچہ ھواتگ میں ڈوب کر جاں بحق

دشتیاری( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات 19 مئی کو دشتیاری شہر کے گاؤں “بلوچی پائین” میں ایک بلوچ بچہ ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں “بلوچی پائیں ” میں ایک بچہ پانی کے گہرے ھوٹگ میں گر جانبحق ہوگیا
اس بچے کی شناخت بلوچی پائین گاؤں سے تعلق رکھنے والے چار سالہ انس تباور ولد رجب کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحت مند پارک اور تفریحی جگہ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ موسم کے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے بہت سے بچے اپنا فارغ وقت گزارنے کے لیے ندیوں اور ھوٹگ کے قریب کھیلنے یا نہانے جاتے ہیں۔

قدرتی یا انسانی ساختہ گڑھا جس میں پانی کی فراہمی اور پلمبنگ نیٹ ورک کی کمی کی وجہ سے بارش کا پانی جمع کرکے استعمال کیا جاتا ہے اسے بلوچی زبان میں “ھوٹگ Hotag” کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان ھوٹگ میں جمع ہونے والا پانی گھریلو اور انسانوں کے پینے اور جانوروں کے پینے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

دشتیاری شہر واٹر سپلائی اور پلمبنگ نیٹ ورک سے محروم بڑے علاقوں میں سے ایک ہے اور اس کے اوپر بلوچستان میں دو بڑے ڈیم پشن ڈیم اور زیردان بھی ڈیم ہیں۔ لیکن پھر بھی دشتیاری کے عوام کئی مشکلات کا شکار ہیں ـ

Exit mobile version