Homeخبریںکسرکند شہر میں آسکانی قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان صلح اور...

کسرکند شہر میں آسکانی قبیلے کے دو شاخوں کے درمیان صلح اور تصفیہ

کسرکند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 مئ کو آسکانی قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان دینارزہی اور گہرام زیہی نے کئی دہائیوں پر محیط اختلافات اور تنازعات کو چھوڑ کر آپس میں صلح کر لی۔

یہ بلوچی دیوان اور امن و تصفیہ اجلاس کسرکند شہر کے گاؤں حمیری مسجد میں منعقد ہوا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ صلح قابل اعتماد لوگوں اور سماجی کارکنوں جیسے میر ہوتی خان آسکانی، سردار محمد اسحاق آسکانی، میر محمد یونس آسکانی، حاجی بیگ محمد پربار، حاجی رحیم بخش اللہزہی اور دادرحیم صلاحی زہی کے درمیان منعقد ہوئی۔
واضح رہے آسکانی قبیلے اس امن اور تصفیہ کو سماجی حلقوں نے سرایا اور امید ظاہر کے دیگر بلوچ قبائل بھی امن اور تصفیہ کے لیئے اقدام اٹھائیں گے ـ

Exit mobile version