Homeخبریںدشت سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

دشت سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

دشت (ھمگام نیوز) اطلاع کیچ کے علاقے دشت شولیگ سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر شخص کو گزشتہ روز گوادر کے علاقے ڈور چیک پوسٹ کے قریب سے قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جام عبداللہ ولد جام موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ان کے بھائی ھدا داد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس سے قبل فورسز کے ایک آپریشن کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز