Homeخبریںدشت میں ریلوے ٹریک کو بمب دھماکے سے اڑا دیا گیا

دشت میں ریلوے ٹریک کو بمب دھماکے سے اڑا دیا گیا

کوئٹہ: (ہمگام نیوز )نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق دشت کے قریب تیرہ میل پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ حصہ تباہ ہو گیا۔
ہمگام نیوزکے مطابق کوئٹہ میں دشت کے قریب تیرہ میل پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ اڑا دیا گیا، جس کے باعث پنجاب سے بلوچستان میں ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے دیگرشہروں کوجانے والی ٹرینیں روک دی گئیں ہیں، پولیس اورایف سی حکام اورڈی ایس ریلوے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اورواقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا۔تاہم اب تک کسی کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ہے۔

Exit mobile version