Homeخبریںدلگان: چاہ ہاشم کے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بلوچ...

دلگان: چاہ ہاشم کے میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا گیا

دلگان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان شہر کے گاؤں چاہ ہاشم کے کھلے میدان میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بلوچ شہری کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دلگان کے گاؤں چاہ ہاشم کے کھلے میدان میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بلوچ نوجوان عیسی بلوچی ولد مولا بخش کو چاقو کی وار سے قتل کیا گیا ـ

قتل کی یہ واردات زبانی جھگڑے کے نتیجے میں بتائی جاتی ہے جس میں حملہ آور نے شہری پر چاقو سے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور عیسیٰ کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ اور ایران کے دیگر بلوچ علاقوں میں مسلح افراد اور چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں کم از کم 115 بلوچ شہری قتل اور زخمی ہوئے ہیں۔ قتل اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز