پہرہ (ہمگام نیوز) اطلاعا کے مطابق کل 13 فروری کو گه اور پہرہ شاہراہ پر ایک پرائیڈ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ شام 5:30 بجے کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لیئے پہرہ/ایرانشہر کے خاتم الانبیا ہسپتال لے جایا گیا۔
ایرانی مقبوضہ بلوچستان کا شمار ایران کے سب سے زیادہ حادثات کا شکار ایریا میں ہوتا ہے۔ اس کی بہت سے عوامل ہیں جیسے کہ غیر معیاری اور سستی گاڑیاں، مناسب ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کا فقدان، لاپرواہی وغیرہ ہر سال سڑکوں پر سینکڑوں شہری جان بحق اور زخمی ہوتے ہیں۔


