چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںدوکی میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں۔

دوکی میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں۔

شال :(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دوکی میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مغرب کے وقت دوکی میں ناصر کول کمپنی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد مسلح افراد کی کمک کیلئے ایف سی موقع پر پہنچی اور جھڑپ مزید شدت اختیار کرگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واقعے کی تصدیق تاحال کسی تنظیم کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

البتہ یہ واضح رہے کہ اس علاقے میں ماضی میں بھی حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز