شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںکراچی: جبراً گمشدہ مقامی باکسر سمیت 2 بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں...

کراچی: جبراً گمشدہ مقامی باکسر سمیت 2 بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی (ہمگام نیوز) لیاری سے تعلق رکھنے والے جبراً گمشدہ 2 نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن میں گمشدہ نوجوان باکسر بھی شامل ہے۔

لیاری سے آمد اطلاعات کے مطابق 17 اگست 2023 کو سنگولین لیاری سے اپنے گھر سے پاکستانی فورسز (کوسٹ گارڈ) اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ دو بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت شعیب بلوچ ولد غلام علی بابا اور زمان بلوچ ولد علی نواز کے نام سے ہوئی ہے جن میں شعیب ایک مقامی باکسر ہے اور سلائی کا کام کر اپنے گھر کا گزر بسر کرتے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں کراچی کے علاقے منگھوپیر نادرن بائی پاس کے مقام چلغری کٹ مدینہ کے قریب جھاڑیوں سے ملیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز