منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںبھارت بلوچوں کےلئے سیاسی پناہ کے دروازے کھولے، براہمدغ بگٹی

بھارت بلوچوں کےلئے سیاسی پناہ کے دروازے کھولے، براہمدغ بگٹی

سوئزلینڈ (ہمگام نیوز) بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے قائد اور بلوچ قومی رہنماء نواب براہمدغ بگٹی نے انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا ہمارے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھولیں۔ صحافی نے نواب براہمدغ بگٹی سے سوال کیا کہ”کیا آپ بھارت میں پناء لینا چاہتے ہیں”؟ جس کے جواب میں بلوچ آزادی پسند رہنماء براہمدغ بگٹی نے کہا کہ “بالکل یورپ یادیگر ممالک میں پناء لیتے ہے تو ہم بھارت میں کیوں نہیں بلکہ میں تو بھارتی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے جنگ زدہ اور مظلوم لوگوں کو بھارت میں سیاسی پناہ دے۔ نواب براہمدغ بگٹی نے کہا کہ میں بھارت جانے کے لیے تیار ہوں اگر بھارتی حکومت مجھے پناء دے”۔

نواب براہمدغ بگٹی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کئے جانے پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس طرح کے حرکتوں سے انہیں کچھ فرق نہیں پڑھتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے میٹنگ میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم جنرل پرویز مشرف، جنرل پرویز کیانی، راحیل شریف سمیت دیگر جرنیلو کے خلاف بلوچستان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے دائر کرینگے۔ پُر گرام میں ایک پاکستانی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سمجھتی ہے کہ مجھے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہے تو انہیں ڈر کس بات کا ہے یہ مقدمات اور وارنٹ کے ڈرامہ بازیاں کیوں ؟ اگر پاکستان کو لوگوں کے ہماری حمایت پر کوئی شک ہے تو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ایک ریفرنڈم کرایا جائے پھر سب کو پتہ چل جائے گا کہ بلوچ کس کے ساتھ ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سو فیصد یقیقن سے کہہ سکتا ہوں کہ پوری بلوچ قوم پاکستانی غلامی سے آزادی چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز