سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںدکی میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تیسرے شخص کی...

دکی میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت بھی لاپتہ شخص کے طورپر ہوگئی ،زہری سے لاش برآمد

دکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دکی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے پانچ افراد میں سے تیسرے شخص کی شناخت عبدالنبی مری کے نام سے ہواہے، جسے فورسز نے اس سے پہلے جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالنبی کو پاکستانی فورسز نے انکے والد سعید اور بھائی دو ماہ قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

انھوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عبدالنبی کی نعش انھیں ملی مگر انکے بھائی اور والد کے بارے معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں اور وہ فکر مند ہیں کہ اللہ نہ کرے انھیں کوئی جانی نقصان نہ پہنچا یا جائے ۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے زہری کی یونین کونسل بلبل (فراخود ایریا) میں ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کو گلے اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ لاش کو زہری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز