کوئٹہ(ہمگام نیوز) دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 بے ہوش ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے ناصر آبادمیں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث دو مزدور محبت اللہ اور روزی محمد جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔
متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔


