Homeخبریںدہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور ٹھکانے ہمسایہ ملک میں ہیں، افغان...

دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور ٹھکانے ہمسایہ ملک میں ہیں، افغان صدر

کابل (ہمگام نیوز ) کابل کے ایک مذہبی اجتماع پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے، جس میں کم ازکم 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، افغان صدر اشرف غنی نے جمعرات کے روز اپنی ٹویٹس میں، نام لیے بغیر اس کا الزام یہ کہتے ہوئے ایک ہمسایہ ملک پر لگایا کہ وہ دہشت گردوں کو انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے۔

صدر غنی کی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملوں کے لیے پناہ گاہیں، امدادی انفراسٹرکچر، تربیتی مراکز اور مالی وسائل، وہ سب ایک ہمسایہ ملک میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمسایہ ملک کا نام نہیں بتا رہے لیکن ماضی میں افغانستان, پاکستان پر افغان مخالف عسکری گروپوں، خاص طور پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کاالزام عائد کر چکا ہے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں، حتی کہ تاریک ادوار میں بھی، علما کے خلاف، پیغمیر اسلام کے یوم ولادت کے خلاف اور اسلام کے خلاف ، کبھی اس طرح کے بزدلانہ اور سفاکانہ حملے نہیں ہوئے۔

Exit mobile version