Homeخبریںدہشت گرد پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کا نصیر آباد میں...

دہشت گرد پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کا نصیر آباد میں بلوچ رپبلکن گارڈ کے چار جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ  

 

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دہشت گرد پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کا نصیر آباد میں بلوچ رپبلکن گارڈ کے چار جنگجوؤں کو کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے.

 

 

مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصیر آباد میں دہشت گرد (سی ٹی ڈی) نے مبینہ مقابلے میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے والا دہشت گرد پاکستانی فورس سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کھول دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل اور دو سی ٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز سے ہیں جن میں کمانڈر غلامی بھی شامل ہے تاہم دیگر افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کے قبضے سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Exit mobile version