بدھ, جون 26, 2024
ہومخبریںدی کمنگ چائینا وار کا مصنف اور چین کا ناقد ماہر اقتصادیات...

دی کمنگ چائینا وار کا مصنف اور چین کا ناقد ماہر اقتصادیات پیٹرناوارو امریکی تجارتی کونسل کا سربراہ مقرر

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہر اقتصادیات پیٹر ناوارو کو قومی تجارتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پیٹر ناوارو کا شمار چین کی تجارتی پالیسوں کے ناقدین میں ہوتا ہے۔ قومی تجارتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پیٹر ناوارو ملک کی تجارتی اور صنعتی پالیسی کے ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔ وہ انتخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھے۔ انھوں نے کئی کتابین بھی لکھیں ہیں جن میں سے 'دی کم مینگ چائنہ وار' 'ڈیتھ بائی چائنہ' شامل ہیں۔ ان کتابوں میں چین کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی مسائل کو خاصی اہمیت دی تھا اور چین، میکسیکو کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر تنقید کی تھی۔ نو منتخب صدر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پیٹر ناوارو کی نامزدگی 'نو منتخب صدر کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ امریکیوں کو دوبارہ پیدواری شعبے میں عظیم بنائیں گے۔ امریکی روزنامے سان فرانسسکو کرونیئکل میں پیٹر ناوارو کے حالیہ مضمون کے مطابق اپنی پہلی کتاب کے شائع ہونے کے بعد اُن کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی اور طویل بات چیت کے بعد وہ ٹرمپ کی مہم کے سینیئر پالیسی مشیر بنے۔ اپنے مضمون میں انھوں نے لکھا کہ 'گو کہ آزاد تجارت اچھی ہے لیکن اسے منصفانہ بھی ہونا چاہیے نہیں تو وہی ہو گا جو ہمارے ساتھ ہوا ہے۔امریکہ میں پیداوار ختم ہو گئی، گذشتہ 15 برسوں سے اجرتیں نہیں بڑھیں ا ور دو کروڑ امریکیوں اچھی ملازمتیں حاصل کرنے سے قاصر رہے۔' یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کے صدر سے فون پر بات کر کے امریکہ کی کئی دہائیوں پر مشتمل 'ون چائنہ' پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔ چین نے بھی اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ کئی دوسرے ماہرین اقتصادیات نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ چین کی تجارت کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام سے تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے جو سے دونوں ملک متاثر ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز