Homeخبریںراسک میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

راسک میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

راسک ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک شہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فیولر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ رات 6 اگست کو قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فیولر/تیلکش زخمی ہوا۔

مزید رپورٹ کے مطابق اس بلوچ فیولر “نوید تباسید” ولد اسحاق کی شناخت کے ساتھ تصدیق ہو گئی ہے جو قصرقند شہر کے تلنگ ضلع کے گاؤں کوچو سے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے پیشامگ گاؤں میں ایندھن کے ٹینکروں پر گھات لگا کر ان پر گولی چلائی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں نوید کے دائیں ہاتھ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس فیولر کو اس کے ساتھی راسک کے ہسپتال لے گئے۔

ایک باخبر ذریعہ کے مطابق، نوید اپنے خاندان کا واحد کمانے والا ہے، جو اپنی روزی روٹی فراہم کرنے کے لیے ایرانی ایندھن کی نقل و حمل کے پرخطر کام میں مصروف ہے۔

Exit mobile version