Homeخبریںراولاکوٹ میں مسافر بس کو حادثہ، 23 افراد جاں بحق

راولاکوٹ میں مسافر بس کو حادثہ، 23 افراد جاں بحق

مظفر آباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق منجیاڑی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 3 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔

Exit mobile version