Homeخبریںرودبار جنوب، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ سوختبر شہید

رودبار جنوب، قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ سوختبر شہید

رودبار جنوب (ہمگام نیوز) ہفتہ، 8 اگست 2026ء کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر رودبار جنوب کے سہ چاہ روڈ پر قابض ایرانی فورسز کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ ایندھن بردار (سوختبر) شہید ہو گیا۔

شہید ہونے والے 21 سالہ نوجوان کی شناخت امیر علی نمدادی ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو رودبار جنوب کا ہی رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق امیر علی نیسان پک اپ گاڑی میں ایندھن لے جا رہا تھا کہ فورسز نے بغیر کسی پیشگی اشارے یا خبردار کیے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں گاڑی کو لگیں جبکہ ایک گولی امیر علی کے سر میں پیوست ہو گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اور گردونواح میں روزگار کے مواقع کی کمی، شدید غربت اور معاشی محرومی کے باعث بہت سے بلوچ شہری گزر بسر کے لیے مجبوراً اس پرخطر پیشے سے وابستہ ہیں۔ ہر سال انتظامیہ کی فائرنگ، گاڑیوں کے الٹنے اور آگ لگنے کے حادثات میں متعدد ایندھن بردار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے

ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز