Homeانٹرنشنلروسی صدر سے سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے...

روسی صدر سے سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

ماسکو( ہمگام نیوز ) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق روسی صدر نے رابطے کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور روس کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔

سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا بھی تبادلہ کیا۔

Exit mobile version