Home انٹرنشنل روسی صدر ولادی میر پوتن کل حلف اٹھائیں گے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن کل حلف اٹھائیں گے۔

0

ماسکو (ہمگام نیوز) روسی صدر ولادی میر پوتن کل حلف اٹھائیں گے اور نئی مدت میں اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔

پوتن ، جنہوں نے مارچ میں ہونے والے ملک کے صدارتی انتخابات میں 87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، 7 مئی کو کریملن پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف اٹھائیں گے اور وہ مزید 6 سال تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

پوتن کے حلف اٹھانے کے بعد موجودہ حکومت بھی مستعفی ہو جائے گی۔

2020 میں کی گئی آئینی ترمیم کے مطابق اب نئی حکومت روسی پارلیمنٹ کی منظوری سے اقتدار سنبھالے گی۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد ولادیمیر پوتن نئی حکومت کی تشکیل کے لیے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما میں پارلیمان کے اراکین کی منظوری کے لیے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پیش کریں گے۔

Exit mobile version