Homeخبریںپاکستان دہشت گردی پھیلانے میں ماہر ہے:سشما سواراج

پاکستان دہشت گردی پھیلانے میں ماہر ہے:سشما سواراج

نیوریاک(ہمگام نیوز ) انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سواراج نے اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف بھارتی حکومتوں نے امن کے لیے قدم اٹھائے لیکن ہر بار پاکستان کے رویے کی وجہ سے یہ عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

وزیر خارجہ سشما سواراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی منسوخی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھیراتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا سراسر جھوٹ ہے کہ یہ ہماری وجہ سے ہوا ہے۔

سشما سواراج نے کہا کہ مختلف بھارتی حکومتوں نے امن کے لیے قدم اٹھائے لیکن ہر بار پاکستان کے رویے کی وجہ سے یہ عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

پاکستان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ نہ صرف ہمارا مغربی پڑوسی ملک دہشت گردی پھیلانے میں ماہر ہے بلکہ ساتھ میں خود کو بے قصور بھی ٹھیراتا ہے اور اس کی سب سے واضح مثال اسامہ بن لادن کی اس ملک میں موجودگی تھی جو خود کو امریکہ کا اتحادی اور قریبی دوست قرار دیتا ہے۔

اپنی تقریر میں سشما سواراج نے پاکستان کی جانب سے انڈیا پر انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں کہا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی پامالی دہشت گردی ہے اور پاکستان قاتلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Exit mobile version