دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںریاستی مخبر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا:بی آر اے

ریاستی مخبر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا:بی آر اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایف ڈبلیو او کی تجابان چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں جتانی بازار کے مقام پر ریاستی مخبر اسیل ولد صحت کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیاہے۔ مذکورہ شخص کو چار مہینے قبل تنظیم کے سرمچاروں نے حراست میں لیا تھا تاہم تنظیمی فیصلے اور علاقائی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو ایک موقع دیا گیا اور علاقہ چھوڑنے کو کہا گیا مگر کچھ عرصے باہر رہنے کے بعد واپس آگیا اور اپنی پرانی حرکتیں شروع کردی جس میں علاقے میں آزادی پسندوں کی نقل و حرکت اور راستوں کے بارے میں ریاستی اداروں کو آگاہ کرنے کے ساتھ علاقے میں ہمدردوں کو ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا کرانا شامل ہیں جس کے بعد اسے نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا جس کی زمہ داری بی آر اے قبول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز