Homeخبریںریاست پاکستان کے ذمہ دار اداروں سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں بھائی...

ریاست پاکستان کے ذمہ دار اداروں سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں بھائی کو منظر عام پر لائیں۔ فدا سیاپاد

خاران(ہمگام نیوز)خاران کے رہائشی لاپتہ تنویر سیاپاد کے بھائی فدا سیاپاد نے اپنے بھائی کی بازیابی کیلئےمتعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی 2021 کو رات 2:30 بجے خفیہ اداروں اور ایف سی اہلکاروں نے گھر سے میرے چھوٹے بھائی تنویر آحمد کو اٹھا کر لے گئے جس کو آج چھ روز مکمل ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہماری فیملی کو اس کے حوالے سے کوئی update نہیں دی جارہی ہے۔ ہماری فیملی کو اس حوالے سے شدید تشویس لاحق ہے جس کی وجہ سے میری ماں کی حالت روز بہ روز بگڑتی جارہی ہے، ہم انہیں جھوٹی تسلیاں دیدے کر تھک چھکے ہیں.

ہم خفیہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ میرے بھائی کو منظر عام پر لا کر ہمیں اس کرب اور اذیت سے آزاد کریں، اگر اس سے جوئی جرم ہوا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، ہم ملک کے آئین اور قانون پر بھروسہ کرتے ہیں۔

ملک میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اداروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنی شہریوں کو انصاف کے تقاصے پورے کرنے کا موقع فراہم کیا جاے اور کسی بھی ذمہ دار ریاست کے لئے یہ اچھی بات نہیں ہوتی کہ اس کےاپنے شہری اس ملک سے باہر انصاف کے لیے بھیک مانگتے رہیں۔

Exit mobile version