Homeخبریںزاہدان، بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی مکمل بندش ، قابض ایرانی فورسز...

زاہدان، بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی مکمل بندش ، قابض ایرانی فورسز کا مختلف شہروں گشت جاری، درجنوں افراد گرفتار 

 

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی مکمل بندش جاری ہے جبکہ قابض ایرانی فورسز اور دیگر سیکورٹی ادارے تمام شہروں میں گشت کر رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث بلوچستان سمیت کردستان، الاحواز، آذربائیجان، کرمان، بندر عباس اور دیگر علاقوں اور شہروں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب سمیت دیگر سکیورٹی ادارووں کے ہاتھوں درجنوں بلوچ شہری گرفتار ہوچکے ہیں لیکن تاحال ان کی ٹھکانوں کے بارے میں درست معلومات میسر نہیں ہو سکی ہے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز