اشونیہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں حجاب کے مسئلے پر گرفتاری کے بعد تشدد سے قتل ہونے والے کرد خاتون مہسا امینی کی حق میں مظاہرہ کرنے والے کردستان سمیت ایران بھر میں حکومت کی جانب مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ سے آج کردستان کے شہر اشونیہ کی ایک ہسپتال میں مزید نامعلوم مظاہرین کی لاشیں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کردستان کے شہر اشونیہ کی ایک ہسپتال میں مزید پانچ لاشوں کو منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ کہا جاتا ہے کہ یہ ان مظاہرین کی لاشیں ہیں جو گزشتہ کئی دنوں سے قابض ایرانی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ اشونیہ شہر مکمل طور پر عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں ہے
عوام سراپا احتجاج ہیں اور مکمل ہڑتال پر ہیں۔
جبکہ پرتشدد گرفتاریاں جاری ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی محدود ہے۔ ہر طرف آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں۔


