چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںزاہدان، مظاہرین پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار

زاہدان، مظاہرین پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں مظاہرین پر قابض ایرانی فورسز نے انہیں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین آگے بڑھتے رہے جبکہ فورسز نے ان فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور درجنوں کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج زاہدان می قابض ایرانی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کی ناکام کوشش کے دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسی اثناء میں درجنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

 

 

بتایا جاتا ہے کہ کل سے مختلف عسکری اور سیکورٹی اداروں نے پورے بلوچستان میں مکمل الرٹ کا اعلان کیا ہے اور کار فورسز گروپوں کے شکل بلوچستان کے کئی شہروں میں گشت کر رہے ہیں۔

 

اس کے علاوہ دزاپ/زاہدان میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو جوڑے میں بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان کے مرکز میں ہونے والے اجتماعات میں گزشتہ رات 30 سے ​​زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے بیشتر کو جمعرات کی صبح رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز