Homeخبریںزاہدان، گزشتہ پانچ ہفتوں سے دو بلوچ نوجوان تاحال لاپتہ

زاہدان، گزشتہ پانچ ہفتوں سے دو بلوچ نوجوان تاحال لاپتہ

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان میں گزشتہ پانچ ہفتے سے قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیئے گئے دو بلوچ نوجوان تاحال بازیاب نہ ہو سکے ـ

تفصیلات کے مطابق دو بلوچ نوجوانوں کو گزشتہ پانچ ہفتے سے زیادہ ہوگئے ہیں تاحال جبری گمشدگی کا شکار ہیں ـ ان دونوں بلوچ نوجوانوں کی شناخت جو کہ آپس میں بھائی ہیں کی شناخت 17 اور 16 سال محمد اور علی رخشانی آزاد ولدیت حسین بتائی گئی ہے، جو زاہدان سے تعلق کے رہائشی ہیں ـ جن کی عمریں بالترتیب 16 اور 17 سال بتائی گئی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ محمد کو دورے کا عارضہ ہے اور اسے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ علی کو فوجی دستوں نے یاسر گلی سے گرفتار کیا تھا۔

30 ستمبر کو زاہدان میں پہلے خونی جمعہ کو ہونے والے پہلے قتل عام کے بعد درجنوں بلوچ شہریوں کو، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی جی سی، سکیورٹی فورسز، انٹیلیجنس اور مرصاد فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

Exit mobile version