Homeخبریںزاہدان سنٹرل جیل میں ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

زاہدان سنٹرل جیل میں ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 18 اکتوبر 2021 کو صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے زاہدان سنٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی اس شہری کی شناخت موسی شاہ بخش ولد ابراہیم ہے جو کہ کلچات زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ جس پر ایرانی فورسز کو مارنے الزام لگا کر پھانسی دی گئی ہے ـ

موسیٰ کو دو دن قبل اپنی سزا پوری کرنے کے لیے دزاپ سنٹرل جیل کے قید تہنائی میں منتقل کیا گیا تھا ، اور اس کے اہلخانہ بھی گزشتہ روز 17 اکتوبر کو اس سے ملنے آئے تھے ـ

Exit mobile version