Homeخبریںزاہدان سٹی انٹیلی جنس کے ہاتھوں جبری اغوا کیئے گئے دو نوجوانوں...

زاہدان سٹی انٹیلی جنس کے ہاتھوں جبری اغوا کیئے گئے دو نوجوانوں کو ان کے والد کی گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات دزاپ/زاہدان کاؤنٹی انٹیلی جنس سروس کے ذریعے جبری اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو ان کے والد کی گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ شاہ بخش کے دونوں بچے “آصف” اور “قاسم شاہبخش” نامی دو نوعمروں کو بدھ ستائیس اپریل کو دزاپ/زاہدان شہر کے کورین ضلع کے گاؤں “روشن آباد” سے قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور تقریباً 24 گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ –
رپورٹ کے مطابق دونوں بلوچ نوجوانوں کی رہائی کے بدلے قابض ایرانی انٹلی جنس ایجنسی نے ان کے والد کو گرفتار کرلیا ہے ـ
ان شہریوں کے خلاف الزامات اور خفیہ ایجنسی اہلکاروں کے اس ماورائے قانون اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Exit mobile version