Homeخبریںزاہدان : قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کا گھر پر چھاپہ ایک شخص...

زاہدان : قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کا گھر پر چھاپہ ایک شخص گرفتار

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل 6 دسمبر کو ایک بلوچ شہری کو IRGC انٹیلی جنس فورسز نے زاہدان شہر میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت دزاپ (زاہدان) کا رہائشی 25 سالہ زکریا جمالزہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے عدالتی حکم کے بغیر اچانک گھر پر حملے کے بعد گھر میں گھس کر زکریا کو گرفتار کر لیا۔

 واضح رہے کہ قابض ایرانی فورسز نے زکریا کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے اور ان کے گھر میں داخل ہونے سے ان کے اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی سیکورٹی اور آرمی نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی حالت زندگی کا کسی کو علم نہیں ہے۔

Exit mobile version