Homeخبریںزاہدان میں دو بلوچ قبائل میں آپسی جنگوں کے بعد امن اور...

زاہدان میں دو بلوچ قبائل میں آپسی جنگوں کے بعد امن اور صلح

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلندرزہی اور درکزہی کے دو قبائل نے زاہدان شہر کے کورین اور سرجنگل علاقوں میں برسوں کی لڑائی کے بعد صلح کر لی۔
تفصلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں دو بلوچ قبائل کے درمیان “کورین “اور ” سر جنگل “میں جاری برسوں کی قبائلی جنگوں کے بعد آپس میں امن اور تصفیہ کر لیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ یہ امن ملاقات معتمرین اور دونوں قبائل کے سربراہوں کی ثالثی اور ان کی موجودگی میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تنازع اور آپسی جنگ کے فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ مزید تنازعات کو ہوا نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں 30 سے ​​زائد امن و مفاہمت کے اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ جو ایک اچھی پیشرفت ہے ـ

Exit mobile version