Homeخبریںزاہدان میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیئے قید تنہائی...

زاہدان میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیئے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کو ایک بلوچ قیدی جسے پہلے “قتل” کے الزام میں سزائے موت سنائی جا چکی تھی، کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت “عارف کبدانی” ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 24 سال ہے اور زاہدان شہر کے علاقے بازار مشترک کا رہائشی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ عارف نے 2015 میں ایک تنازعے میں غیر ارادی طور پر ایک شخص کو قتل کیا تھا اور اسے 2019 میں فورسز نے گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ دزاپ سینٹرل جیل میں ہے۔

 اس قیدی کے ساتھ، کم از کم ایک اور شخص جس کا نام “محمد عیسیٰ زہی ہے، کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے جیل کے قرنطینہ سیکشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ عارف کے دو بھائیوں جن کا نام اسلم اور میر احمد ہے کو بالترتیب سات اور پانچ سال قبل پھانسی دی گئی تھی۔

Exit mobile version