Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار 

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار 

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان میں ایک 19 سالہ بلوچ کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

تفصیلات کے مبطابق گزشتہ دن جمعرات 7 اکتوبر کو زاہدان میں ایک بلوچ شہر شعیب میربلوچ زھی کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ـ

 

کمیونیکیشن کی بندش کے سبب اس کی گرفتاری کی خبر معلوم ہونے کے بعد اس شہری شخص کے اہل خانہ محکمہ انٹیلی جنس کے پاس گئے اور اس رپورٹ درج کیا کہ اس کے بچے کو آرمی نے جبرا اغوا کر لیا ہے لیکن انٹیلی جنس ایجنسی اس کی گرفتاری کا انکار کر دیا ـ

 

واضح رہے کہ زاہدان میں جمعے کے خونی واقعے کے بعد ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے درجنوں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے بیشتر کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔

Exit mobile version