Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

زاہدان (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان کے علاقے کلات روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 اپریل کو زاہدان شہر کے علاقے کلات روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ابوبکر بارانزہی ولد کریم کو قتل کر دیا ـ

اس شہری کو قتل کرنے والے قاتلوں کے بارے اور اس واردات کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورت معلوم نہیں ہوسکی ـ

ابوبکر کے رشتہ داروں کے مطابق انہیں کسی سے کوئی پریشانی نہیں تھی اور وہ مزدوری میں مصروف تھا۔
واضح رہے کہ مسلح افراد ایک سفید پیجوٹ گاڑی میں سوار تھے جو کہ بغیر نمبر پلیٹ کا تھا ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ابوبکر اپنے دوستوں کے ساتھ کلات سے دزاپ شہر کی طرف جارہے تھے۔

Exit mobile version