Homeخبریںزھک اور نصرآباد شاہراہ پر دو گاڑیوں کی تصادم کے نتیجے میں...

زھک اور نصرآباد شاہراہ پر دو گاڑیوں کی تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق چھ زخمی

نصرآباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو زھک اور نصرآباد ہائی وے پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 2 بلوچ شہری جاں بحق 6 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرآباد اور زھک شاہراہ پر دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے تاہم اطلاع ملنے تک جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ـ

بتایا جاتا ہے کہ یہ سڑک حادثہ کل شام 6 بجکر 12 منٹ پر زھک سے نصرآباد کے محور میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہلال احمر نے طبی مراکز پہنچایا۔

Exit mobile version