Homeخبریںزاہدان میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے بلوچ سوختبر جاں بحق

زاہدان میں گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے بلوچ سوختبر جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 3 اگست 2026 کو زاہدان کاؤنٹی میں چشمہ زیارت کے علاقے کی چوکی کے قریب ایک سوختبر گاڑی کے الٹنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

حالوش ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بلوچ سوختبر کی شناخت تقریباً 27 سالہ محمدامین ریگی ولد خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد تھے اور گلشن کاؤنٹی کے مرکزی علاقے جالق سے تعلق رکھتے تھے۔

ذرائع کے مطابق محمد امین کی سوختبر گاڑی چشمہ زیارت کے علاقے میں نامعلوم وجہ سے سڑک سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے بعد گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ محمدامین گاڑی سے باہر نہیں نکل سکے اور شعلوں کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہار گ

ئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز